پاکستان

14اگست کی تیاریاں عروج پر ،شہر شہر گلی گلی سبز ہلالی پرچم کی بہار

پیشاور 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وطن عزیز سے محبت کرنے والوں کا جوش وخروش عروج پر ہے۔ اور کیوں نہ ہو، ہر شخص کو اپنے وطن سے محبت ہے۔14اگست کوجشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے شہریوں کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں اس سلسلہ میں شہر کے تمام بازاروں،مارکیٹوں اور شاہراہوں پر اسٹالز سجائے گئے عارضی سٹالوں پر سبز ہلالی پرچموں،جھنڈیوں مختلف اقسام کے بیجز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے چھوٹے بڑے شہری سب ہی اپنے پسند کے پرچم اور بیجز کی خریداری میں مصروف ہیں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے اسٹالز پر خصوصی اشیا لگائی گئی ہیں جن میں چوڑیاں، سبز ہلالی رنگ کے ملبوساٹ ،ٹوپیاں شامل ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر ملک کا ہر شہری اپنے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کررہا ہے،،، کوئی گھروں کو برقی قمقموں سے سجا رہا ہے تو کوئی پاکستانی پرچم کے رنگ ملبوسات پہن وطن سے محبت کا اظہار کرتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button