پاکستان

عائشہ گلالئی کےذاتی معاون کے سنسنی خیزانکشافات

پیشاور 4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عائشہ گلا لئی کے ذاتی معاون نورزمان کہتے ہیں عائشہ اوراسکے والد گورنر ہاؤس آتے تھے میں باہر کھڑا ہوتا تھا۔ عائشہ گلالئی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ این اے ون سے الیکشن لڑ کر وزیر داخلہ بنے گی اور میں گورنر بنوں گا۔۔ تم میرے پرنسپل سیکرٹری بن کر سارا کام سنبھالنا۔ نوز زمان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ عائشہ گلالئی اور اس کے والد کئی بار گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور امیر مقام سے ملے
دوسری جانب تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکریٹری فضل الہٰی کہتے ہیں عائشہ گلالئی کو ریحام خان اور امیر مقام نے تیارکیا ۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فضل الہٰی نے دعویٰ کیا کہ عائشہ گلالئی اورریحام خان شارٹ کٹ لگانا چاہتی ہیں۔ عائشہ گلالئی کے آصف زرداری سے بھی تعلقات ہیں۔
عائشہ گلالئی کو عمران خان پر الزامات لگانا انتہائی مہنگا پڑ گیا، ایک اور ذاتی معاون نے عائشہ گلالئی اور ان کے والد شمس القیوم کو کرپٹ قرار دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button