پاکستان

کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے گورنر سندھ اور کور کمانڈر کراچی عزم

کراچی 4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گورنر سندھ محمد زبیر اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرز ا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیاہے
میڈ یا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ اور کور کمانڈر کراچی کی ملاقات میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں ،اب کراچی سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل شہر بن چکا ہے ۔ادھر کور کمانڈر سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تحفظ اور ساز گار حالات کے تسلسل کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button