ایڈیٹرکاانتخاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی عوام کا ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان

لاہور4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ہمارا اگلا پھر ووٹ مسلم لیگ( ن )کیلئے ہے روک سکتے ہو تو روک لو، نوازشریف پر غلط الزام لگا کے نااہل کیا گیا ، عمران خان کو بولنے کی تمیز نہیں ہے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ( ن) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اگلا پھر ووٹ مسلم لیگ( ن) کے لیے ہے روک سکتے ہو تو روک لو نوازشریف پر غلط الزام لگا کے ناہل کیا گیا ، عمران خان کو بولنے کی تمیز نہیں ہے ۔ حلقہ این اے 120 میں کیے گئے سروے کے مطابق حلقے کی عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن )کی حمایت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اگلا پھر ووٹ مسلم لیگ ن کے لیے ہے روک سکتے ہو تو روک لو ہم شہباز شریف کو ووٹ ڈالیں گے اس نے حلقے میں بہت کام کیے ہیں ۔
نوازشریف پر غلط الزام لگا کے ناہل کیا گیا جبکہ عمران ایک معمولی کھلاڑی ہونے کے باوجود اتنی جائیداد کا مالک ہے اسے کو ئی پوچھنے والا نہیں ۔میاں نواز شریف سے زیادتی کی گئی ہے ہمیں ان پر فخر ہے اور افسوس ہے کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو غلط فیصلے پر ناہل کر دیا گیا ہے ۔ حلقے کی عوام نے کہا کہ نواز شریف دور میں زیادہ کام ہوا ہے ۔ میاں نواز شریف کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔
ہم شیر کو ایک بار پھر ووٹ ڈال کر تحریک انصاف کی قبر بنا دیں گے یہ ن لیگ کا گڑھ ہے نوازشریف کی ناہلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا نواز شریف کی ناہلی سے ہمارے جذبے اور مضبوط ہوئے ہیں ہم ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔عمران خان کو بولنے کی تمیز نہیں ہے ڈاکٹر یاسمین راشد کو اب 20ہزار وااٹ بھی بڑی مشکل سے پڑیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button