ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رابعہ ریاست،ڈی ایس پی کامونکی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مشترکہ آپریشن
اسلام آباد 4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کا شہری کی شکایت پر سخت نوٹس سادھوکی کے علاقہ بھروکے میں غیر قانونی طور پر کان کنی اور معدنیات نکالنے کے خلاف آپریشن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رابعہ ریاست،ڈی ایس پی کامونکی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مشترکہ آپریشن۔شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بھروکے کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر جدید مشینری لگا کر بڑے پیمانے پر ریت نکالی جا رہی ہے جس سے قریبی کھیتوں اور آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہے جس پر ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی طور پر کھدائی کرنے اور معدنیات نکالنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ۔اے ڈی سی جنرل نے اسسٹنٹ کمشنرز کامونکی ،ڈی ایس پی کامونکی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جگہ کو سیل اور غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کو سرکاری تحویل میں لے لیا ۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کان کنی و معدنیات الطاف کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں فوری مقدمہ درج کروائیں اور ذمہ داران کی پولیس سے مل کر گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔