Draft

اداکارہ ماہرہ خان نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کو ئی

لاہور (ویب ڈسک ) معروف ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سابق رکن عائشہ گلالئی کیخلاف سوشل میڈیا پر جو مہم چلائی جا رہی ہے اور جس قسم کے منفی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ قابل افسوس ہے ، ماہرہ خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف جس قسم کے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ بیمار اور بدبو دار ذہنیت کا عکاس ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر عائشہ گلالئی کے ایک مخالف کی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ردعمل سے ان لوگوں کی سوچ اور ذہنیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
ماہرہ خان نے ایک مخالف کی جانب سے عائشہ گلالئی پر تیزاب پھینکے جانے کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر انسانی فعل ہے ، اس طرح کی دھمکیاں انسانیت کی توہین ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button