پاکستان
اگر ممکن ہوا تو ایک ایسی سیاسی جماعت بناوں گی جس میں صرف خواتین ہوں گی: عائشہ گلالئی
اسلام آباد 2 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ اگر ممکن ہو تو ایک ایسی سیاسی جماعت بناوں گی جس میں صرف خواتین ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرکے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لینے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ ان پر کسی دوسری جماعت سے پیسے لینا کا الزام سراسر غلط ہے۔ وہ ایسے تمام الزامات کو رد کرتی ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی سے پیسے ملتے تو وہ اپنی الگ سیاسی جماعت بنا لیتیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ اگر ان کیلئے ممکن ہوا تو وہ ایک ایسی سیاسی جماعت تشکیل دیں گی جس میں صرف اور صرف خواتین ہوں گی۔