پاکستان

عائشہ گلالئی کا معاملہ باضابطہ طور پر ان کے سامنے آئے گا تو قانون کے مطابق دیکھیں گے،ایاز صادق

اسلام آباد2 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سپیکرقومی اسمبلی کی عائشہ گلالئی کے الزامات پر کارروائی سے معذرت
سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے اپنی پارٹی کے چئیرمین عمران خان پر لگائے گئے الزامات پر کارروائی سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ جب یہ معاملہ باضابطہ طور پر ان کے سامنے آئے گا تو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔آ ن لائنسے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے اس لئے وہ کوئی رائے بھی نہیں دے سکتے یہ دو اراکین قومی اسمبلی کے درمیان معاملہ ہے جس مین ایک پارٹی چئیرمین پر ان کی اپنی رکن قومی اسمبلی نے الزاما ت لگائے ہیں لیکن وہ اس پر کوئی کارروائی اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک عائشہ گلالئی کوئی درخواست نہیں دیتی ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو بچپن سے جانتا ہوں وہ ایسا نہیں تھا جس طرح کے ان پر الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ وزیرا عظم کے انتخاب میں اپنے ہی امیدوار کوووٹ نہ دینے پر عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ان کی پارٹی چیف وہپ کوئی درخواست دیں گی تو وہ دیکھیں گے ویسے بھی آرٹیکل تریسٹھ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ایوان میں موجود ہو اور اپنی جماعت کے امیدوار کوووٹ نہ دے اس کے خلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن عمران خان تو آیا ہی ہیں اس لئے ان کے خلاف کاروائی خارج از امکان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button