عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات، پی ٹی آئی خواتین کی پریس کانفرنس
اسلام آباد 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اور خواتین کی مخصوص سیٹ سے منتخب ہونے والی عائشہ گلالئی نے آج پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تاہم انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر الزامات بھی عائد کیے جس پر پارٹی اور رہنماؤں میں شدید ٖغم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی خواتین نے شیریں مزاری کی قیادت میں پریس کانفرنس کی۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آج ہمیں افسوس ہواہے کہ ایک خاتون جیسے ہم نے خصوصی سیٹ سے منتخب کیا ہے وہ پارٹی چھوڑ گئیں ہیں۔ تاہم انکا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نےعمران خان سے کہا تھا کہ انکو این اے ون کا ٹکٹ دیاجائے تاہم انکی پارٹی چھوڑنے کی بڑی وجہ یہی ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ عمران خان انکو این اے ون کا ٹکٹ دیدیں جبکہ عمران خان صاحب خود اکیلے سیٹ دینے کافیصلہ نہیں کرتے بلکہ یہ فیصلہ پورا بورڈ کرتا ہے اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ وہ جہاں عزت تلاش کررہی ہیں وہاں انکی عزت نہیں ملنے انہوں نے خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف خواتین کی جتنی عزت کرتے ہیں وہ سب کو معلوم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں 2008سے پی ٹی آئی میں ہوں مجھے یہاں جتنی عزت اور مقام ملا ہے میں کہی اور سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
تاہم انہوں نے عمران خان پر لگائے گئے الزمات کو من گھڑت اور بے بنیاد قراردیدیا اور کہا کہ عمران خان نے لاہور میں بھی تو ایک خاتون یاسمین راشد کوالیکشن کی ٹکٹ دی ہے وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں ۔