ایڈیٹرکاانتخاب

آرٹیکل 62اور63کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے‘ جماعت اسلامی

لاہور 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پانامالیکس کافیصلہ آنے سے جماعت اسلامی کی کرپشن فری مہم کو تقویت ملی ہے ،کارکن آئندہ انتخابات کی تیاری کریں جماعت اسلامی پنجاب کی پانچ روزہ تربیت گاہ سے سینیٹرسراج الحق،میاں مقصوداحمداور صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کاخطاب
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پانامالیکس کافیصلہ آنے سے جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کو تقویت ملی ہے،جماعت اسلامی سب کا بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے ،پانامالیکس میں شامل دیگر 400پاکستانیوں کابھی محاسبہ کیاجاناچاہئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزسنگوٹہ سوات میں جماعت اسلامی پنجاب کی پانچ روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گزشتہ سال اپریل سے کرپشن کے خلاف تحریک چلارہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جس نے بھی ملکی دولت لوٹی ہے اس کاکڑااحتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہمارے لیے ماحول بہت اچھا ہے۔ہم پورے ملک میں الیکشن کی بہترتیاری کرکے اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔کارکن آئندہ انتخابات کی تیاری کریں،یہ فیصلہ کن مرحلہ ہے،ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ اورعاملہ کافیصلہ یہی ہے کہ ملک میں سب کا احتساب ہوناچاہئے۔گزشتہ کئی مہینوں سے ہم اس کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جماعت اسلامی پنجاب کو اس اجتماع کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔یہ اجتماع ملک میں اسلامی انقلاب کاذریعہ بنے گا۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاکہ آرٹیکل 62اور63کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔
ملک میںپہلی مرتبہ جماعت اسلامی کی کاوشوں کی بدولت احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔کرپٹ عناصر کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔حکمرانوں نے چار سال مدت اقتدار گزارنے کے باوجودعوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر افرا،ٹیکس چور اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے گرد بھی گھیراتنگ ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی کے رہنماعنایت اللہ خان نے تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماراالمیہ ہے کہ70برس گزرجانے کے باوجودآج بھی محب وطن قیادت کا فقدان قومی مسئلہ ہے۔کرپٹ اور بدعنوان افراد نے ملک پر قبضہ کررکھا ہے۔ملک رشوت خوری عام ہے۔لوگوں کواپنے جائز کام کروانے کے لیے کرپٹ عناصر کے سامنے گٹھنے ٹیکنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی20کروڑ عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔ہمارے افراد بے داغ کردارکے حامل ہیں اورمختلف ادوار میں منتخب ہوکر اسمبلیوں اور سینٹ میں گئے مگر الحمد للہ کسی ایک پر بھی کرپشن کاکوئی الزام نہیں۔دریں اثناء جماعت اسلامی پنجاب کی سنگوٹہ سوات میں جاری پانچ روزہ تریت گاہ کااختتام ہوگیا۔اس صوبائی تربیت گاہ میں پنجاب بھر سے منتخب ذمہ داران شریک ہوئے اور جماعت اسلامی کے قائدین سمیت کئی اہم مقررین نے خطاب۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button