پاکستان

شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل و پارٹی منشور کو لے کر چلیں گے‘

اسلام آباد 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان بزدل آدمی ہیں، وہ کبھی شکار نہیں کر سکتے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل و پارٹی منشور کو لے کر چلیں گے‘ عمران خان بزدل آدمی ہیں وہ کبھی شکار نہیں کر سکتے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں افراد کی اتنی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ سسٹم کو اہمیت دی جاتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری ترقیاتی منصوبوںکے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ممبران کی تجویز کو اکٹھا کرکے فیصلہ کیا گیا، تمام ممبران نے عبوری وزیراعظم کے لئے شاہد خاقان عباسی کے نام پر اتفاق کیا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان بزدل آدمی ہیں وہ شکار کرنے کے گر نہیں جانتے وہ دوسری مرتبہ اسمبلی میں آئے لیکن ملک کی ترقی و خوشحالی سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ منفی سیاست کی جس کی وجہ سے خود بھی سیاست میں ناکام رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button