پاکستان
سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ارکان میں ٹافیاں تقسیم کیں
اسلام آباد 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے شاہد خاقان عباسی سمیت قومی اسمبلی ہال میں اپنے ہمراہ بیٹھے دیگر ارکان میں ٹافیاں تقسیم کیں۔ وزیراعظم کے الیکشن سے قبل قومی اسمبلی ہال میں میر ظفر اللہ جمالی‘ شاہد خاقان عباسی ‘ مولانا فضل الرحمان‘ اعجاز الحق اور دیگر ارکان ایک ہی رو میں بیٹھے تھے۔ اس دوران سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے اپنی جیب سے ٹافیاں نکال کر مولانا فضل الرحمن‘ شاہد خاقان عباسی اور اعجاز الحق سمیت دیگر ارکان کو دیں۔