شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے کی کوشش کی۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو کوئی جواب نہیں دیا گیا اور مصافحہ کرنے سے انکار بھی کر دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی بنا مصافحہ کیے ہی قومی اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔
Load/Hide Comments