ایل این جی کے معاہدے پرمنتخب وزیراعظم کا چیلنج قبول کرتا ہوں، شیخ رشید
اسلام آباد 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلحہ واپس لینا بہت مشکل کام ہے،اچھا ہوتا کہ نومنتخب وزیراعظم خارجہ پالیسی پربھی بات کرتے،اپوزیشن کرنا آسان اور حکومت کرنا بہت مشکل کام ہے،جمہوریت اور آئین کا زندہ رہناضروری ہے۔سربراہ عوامی لیگ کا قومی اسمبلی میں خطاب
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایل این جی کے معاہدے پرمنتخب وزیراعظم کا چیلنج قبول کرتا ہوں،اسلحہ واپس لینا بہت مشکل کام ہے،اسلحہ واپس لینا بہت مشکل کام ہے،اچھا ہوتا کہ نومنتخب وزیراعظم خارجہ پالیسی پربھی بات کرتے۔
انہوں نے آج شاہد خاقان کے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت عمل کے ذریعے وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چوہدری برادران کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ نوازشریف نے چارسال حکومت کی۔دنیاکے بعض ممالک میں حکومتیں 2،2سال بعد چلے جاتی ہیں،قیامت نہیں آجاتی۔اپوزیشن کرناآسان اور حکومت کرنابہت مشکل کام ہے۔
تاہم جمہوریت اور آئین کازندہ رہنابہت ضروری ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلحہ واپس لینابہت مشکل کام ہے۔جواسلحہ ملک میں پھیل چکاہے وہ لینامشکل دکھائی دیتاہے۔لیکن اچھاہوتاکہ نومنتخب وزیراعظم خارجہ پالیسی پربھی بات کرتے۔مجھے یقین ہے 45دن میں برکت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ آپ نے 4سال میں 35ارب ڈالرقرض لیا۔اور سب سے مہنگی ایل این جی آپ ملک میں لے کرآئے ہیں۔ایل این جی کے معاملے پرمنتخب وزیراعظم کاچیلنج قبول کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ بڑھ رہاہے۔ہرسال 10لاکھ لوگ بے روزگارہورہے ہیں۔