ایم کیو ایم کو سیاسی کردار کے لئے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے ،ْ گورنر سندھ محمد زبیر
اسلام آباد 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نواز شریف کی ترقیاتی پالیسیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی ،ْ گورنر سندھ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے جو منصوبے جاری ہیں مقررہ مدت پر مکمل ہوں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سیاسی کردار کے لئے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کی خواہاں ہے ،ْ یہ ہماری حکومت کا بھی ایجنڈا ہے ،ْایم کیو ایم کو سیاسی کردار کے لئے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف کی ترقیاتی پالیسیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی ،ْان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے جو منصوبے جاری ہیں مقررہ مدت پر مکمل ہوں گے۔