انٹرنیشنل

مسلمانوں پر حملے: ریٹائرڈ فوجیوں کا مودی کے نام کھلا خط

نئی دہلی (نیوز وی او سی آن لائن )انڈیا میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے حملوں کے درمیان انڈین آرمڈ فورس کے ریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے جس میں سابق فوجیوں نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوجیوں نے ہندوتوا کی حفاظت کے لیے خود ساختہ محافظوں اور ان کی جانب سے وحشیانہ حملوں کی شدید تنقید کی ہے۔
کھلے خط میں ان فوجیوں نے کہا ہے کہ وہ اس بربریت کے خلاف ‘ناٹ ان مائی نیم’ مہم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خط میں لکھا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اب بھی ‘کثرت میں وحدت’ کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال خوفزدہ کرنے والی، نفرت انگیز اور مشکوک ہے۔ ‘آج ہمارے ملک میں جو ہو رہا ہے اس سے ملک کی مسلح افواج اور آئین کو دھچکہ لگا ہے۔ ہندوتوا کی حفاظت کے لیے خود ساختہ محافظوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔’ان حملوں کو ہم معاشرے میں غیر متوقع طور پر ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button