ایڈیٹرکاانتخاب

قطری میڈیا کاحج مقامات عالمی نگرانی میں دینے کا شوشا

دوحہ(این این آئی)قطری میڈیا ذرائع نے حج کے مقامات کو بین الاقوامی نگرانی میں دینے کا شوشا چھوڑا ہے۔قطری میڈیا نے منامہ میں چار عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ہی الحرمین الشریفین کو سیاست سے الگ کرنے کی مہم برپا کردی اور یہ بھی بے پر کی اڑائی کہ اگر قطری حج کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں تو انھیں وہاں قتل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ قطر سے قبل اس کا نیا نیا اتحادی ایران بھی گذشتہ تین عشروں کے دوران میں وقتاً فوقتاً حج کو بین الاقوامی بنانے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں الحرمین الشریفین کو تمام مسلم ممالک کے زیر نگرانی دینے کے مطالبات داغتا رہا ہے۔تاہم کسی بھی مسلم ملک یا لیڈر نے ایران کے اس مطالبے کی حمایت نہیں کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button