اول ٹیسٹ:چوتھے دن کا کھیل ختم،انگلینڈ نے ساﺅتھ افریقہ کو جیتنے کے لیے492رنز کاہدف دے دیا
اوول(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ اور ساﺅتھ افریقہ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے ساﺅتھ افریقہ کے جیتنے کے لیے 492رنز کا ٹارگٹ دے دیا،اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ 313آٹھ کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی ،ٹارگٹ کے حصول میں ساﺅتھ افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنا لئے
تفصیلات کے مطابق آج انگلینڈ نے اپنی اننگ کا آغاز 74رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر شروع کی تو اس کی دوسری وکٹ 92رنز پر گری جب جیینگ 48رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے،اس کے بعد ویزلے اور روٹ نے مجموعے میں 78رنز کااضافہ کیاتاہم ویزلے 59رنز بنا کر مہاراج کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ،انگلینڈ کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب کپتان روٹ 50رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ،اس کے بعد میلان کی صورت میں انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گری ،انہوںنے 10رنز بنا ئے۔برسٹو کی وکٹ گرنے کے ساتھ ہی انگلینڈ نے اپنی اننگ ڈیکلیر کردی ، برسٹو نے 63رنز بنائے، ا نگلینڈ کا مجموعی سکور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 313رنز تھے۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سب سے کامیاب باﺅلر مہاراج رہے جہنوں نے 50رنز کے عوض تین کھلاڑی کو آﺅٹ کیا،مورس نے گیارہ اورز میں دو کھلاڑیوں کا آﺅٹ کیا،جبکہ مورکل اور ربدا کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔
ساﺅتھ افریقہ کو جیتنے کے لئے 492رنز کا ہدف ملا ، اس کی اننگ کا آغاز کچھ اچھانہیںتھا، ان کی وکٹیں وقفے ،وقفے سے گرتی رہی اور 52رنز کے مجموعے پر ان کے چار کھلاڑی لوٹ چکے تھے تب ان کی ٹیم کوایلگر نے سہارا دیا اور 72رنز کے ساتھ کریز پر موجو د ہیں جبکہ ان کاساتھ بوامادے رہے ہیں جن کا سکور 16ہے،ساﺅتھ افریقہ کو جیتنے کے لیے ابھی مزید 375رنز درکار ہیں جبکہ ان کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔