اداکار کمل ہاسن کی بیٹی اکشرہ ہاسن کی ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرنے کی خبروں نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ’’ اکشرہ ہاسن ‘‘کی ہندو ازم چھوڑ کر بدھ ازم اختیار کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ مذہب تبدیل کرنے کی خبر اکشرہ کے والد کمل ہاسن کو بھی میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلی۔ کمل ہاسن نے ٹویٹر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام درج کیا ہے کہ’’بیٹی، آپ نے مذہب تبدیل کرلیا اور کسی کو بتایا بھی نہیں لیکن آپ نے جوبھی مذہب اختیار کیا ہے میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں ، مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ تمہارا اپنا ہے اور میں تمہارے اس فیصلے پر ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا ہمیشہ خوش رہو،تمہارا باپو‘‘۔
Load/Hide Comments






