این اے 120 – شہبازشریف کےمقابلے میں چودھری سرور کو لانے کا فیصلہ
اسلام آباد 30 جولائی 2017
(مصبح گل چیف رپوٹر پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نوازشریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والے نشست حلقہ این اے120 سے پی ٹی آئی نے چوہدری سرور کو شہبازشریف کے مدمقابل لانے پر غورکر رہی ہے۔۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے چوہدری سرور کو آئیڈیل امیدوار قرار دیا ۔نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120 میں سابق گورنر چوہدری سرور کو میدان میں اتارنے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائون نے عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں چوہدری سرور کو حلقہ این اے 120 سے الکیشن لڑائےکی رائے دی ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں نے چوہدری سرور کو میاں شہبازشریف کے مقابلے میں آئیڈیل امیدوار قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع نے گزشتہ روز ڈاکڑ یاسمن راشد کو حلقہ این 120 سے امیدوار لانے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے پانامہ لیکس کیس میں نوازشریف کو نا اہل قرار دینے کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔مسلم لیگ ن اس نشست پر شہبازشریف کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔