Draft

انڈسٹریوں سے مستری ازم کی بجائے پڑھے لکھے انجینئرز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انڈسٹری منصوعات بہتر سے بہتر بنائیں۔ سیعد تاج گوجرانوالہ 30 جولائی 2017 (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے کہا کہ انجینئرنگ کے طلباء و طالبات چند ہزارروپے ملازمت کو ترجیحی دینے کی بجائے انجینئرنگ کی مدد سے کوئی ایک ایسی پروڈکٹ تیار کریں جو انسانی ضرورت بن جائے ۔طلباء وطالبات اس پروڈکٹ کی خود ہی مارکیٹنگ کریں جس سے اپنا کاروباربھی بن جائے گا اور آپ ہزارروں کی بجائے لاکھوں روپے ماہانہ کما سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں انڈسٹری اور ایکڈیمیا کا آپس میں مکمل تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یونیورسٹیز میں لیکچرز اور پریکٹیکلز کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو مختلف انڈسٹریوں میں کام کرنے کے بارے میں بھی بتایا جائے تاکہ ہماری انڈسٹریوں سے مستری ازم کی بجائے پڑھے لکھے انجینئرز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انڈسٹری منصوعات بہتر سے بہتر بنا سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(UET) ناروال کیمپس میں انڈسٹری اپن ہاؤس 2017ء کے سیمینار سے خطاب کے دورا ن کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر UETلاہور پروفیسر فضل احمدخالد ، کوارڈی نیٹر ناروال کیمپس UETلاہور پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، چیئرمین ضلع کونسل ناروال احمد اقبال کے علاوہ پروفیسرز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔بعد ازاں طلباء اور طالبات میں بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے اور تمام مہمانوں نے یونیورسٹی میں رکھی گئی طلباء و طالبات کی تخلیق کردہ مصنوعات کا تفصیلی جائزہ لیااور ان کی مہارت کو خوب سراہا۔

گوجرانوالہ 30 جولائی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے کہا کہ انجینئرنگ کے طلباء و طالبات چند ہزارروپے ملازمت کو ترجیحی دینے کی بجائے انجینئرنگ کی مدد سے کوئی ایک ایسی پروڈکٹ تیار کریں جو انسانی ضرورت بن جائے ۔طلباء وطالبات اس پروڈکٹ کی خود ہی مارکیٹنگ کریں جس سے اپنا کاروباربھی بن جائے گا اور آپ ہزارروں کی بجائے لاکھوں روپے ماہانہ کما سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں انڈسٹری اور ایکڈیمیا کا آپس میں مکمل تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یونیورسٹیز میں لیکچرز اور پریکٹیکلز کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو مختلف انڈسٹریوں میں کام کرنے کے بارے میں بھی بتایا جائے تاکہ ہماری انڈسٹریوں سے مستری ازم کی بجائے پڑھے لکھے انجینئرز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انڈسٹری منصوعات بہتر سے بہتر بنا سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(UET) ناروال کیمپس میں انڈسٹری اپن ہاؤس 2017ء کے سیمینار سے خطاب کے دورا ن کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر UETلاہور پروفیسر فضل احمدخالد ، کوارڈی نیٹر ناروال کیمپس UETلاہور پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، چیئرمین ضلع کونسل ناروال احمد اقبال کے علاوہ پروفیسرز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔بعد ازاں طلباء اور طالبات میں بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے اور تمام مہمانوں نے یونیورسٹی میں رکھی گئی طلباء و طالبات کی تخلیق کردہ مصنوعات کا تفصیلی جائزہ لیااور ان کی مہارت کو خوب سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button