خود کو تنہا کر رہے ہیں ‘ صوبائی حکومت سے الگ کرنا تحریری معاہدہ کی خلاف ورزی ہے

پشاور 30 جولائی 2017
(مصبح گل چیف رپوٹر نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو کا پریس کانفرنس سے خطاب
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہاہے کہ پانامہ کیس پر قومی وطن پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دیا ‘ کسی صورت جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارا موقف تھا کہ پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے ‘ عمرا ن خان خود کو تنہا کر رہے ہیں ‘ صوبائی حکومت سے الگ کرنا تحریری معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب شیر پائو نے کہاکہ کسی صورت جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدے میں صوبے کے مسائل کا ذکر تھا۔ اس پر عمل نہیں ہوا۔ صوبائی حکومت سے الگ کرنا تحریری معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔ تحریری معاہدے میں درج تھا کہ قومی معاملات پر متفقہ فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر قومی وطن پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ عمران خان خود کو تنہاء کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی نے رابطہ کیا ہے۔ ان سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں