جلا وطنی کے دنوں میں لندن کے ویزے کیلئے دبئی کا اقامہ حاصل کیا: نواز شریف کا دعوی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تاہم دستاویزات کے مطابق اقامہ 2007 میں حاصل کیا گیا جو 2014 تک قابل استعمال رہا
نواز شریف ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس کے دوران غلط بیانی کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا پارلیمانی اجلاس طلب کیا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے دعوی کیا کہ جلا وطنی کے دنوں میں لندن کے ویزے کیلئے دبئی کا اقامہ حاصل کیا۔ تاہم سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق نواز شریف کا دبئی کا اقامہ 2007 میں حاصل کیا گیا جو 2014 تک قابل استعمال رہا۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف پھر سے غلط بیانی سے کام لے گئے ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر اس کا بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں