تحریک انصاف اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے روکنے کا منصوبہ تیارکرنے میں پھر میدان میں

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے روکنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف کو ملک کا نیا مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم تحریک انصاف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے روکنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ تحریک انصاف ہنگامی بنیادوں پر شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ پیپز ملز کیس ج ریفرنس دائر کرے گی۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف اگر وزیراعظم بنے تو معاملات مزید خراب ہوں گے۔ شہباز شریف کے اوپر کئی سنجیدہ الزامات ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں