تحریک انصاف نے شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں شیخ رشید کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف نے شاہدہ خاقان عباسی کے مقابلے میں شیخ رشید کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کیلئے عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے بعد شہباز شریف ملک کے مستقل وزیراعظم کے طور پر منتخب کروائے جائیں گے۔
پیر 31 جولائی کو اس مقصد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں عبوری وزیراعظم کو منتخب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھی اہم اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے شاہدہ خاقان عباسی کے مقابلے میں شیخ رشید کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ تمام اپوزیشن شیخ رشید کے نام پر متفق ہو جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں