سابق کرکٹر سلیم ملک ق لیگ میں شامل

لاہور: سابق کرکٹر سلیم ملک نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سلیم ملک نے بدھ کو لاہور میں مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور ان کی جماعت میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران ق لیگ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق سلیم ملک نے ق لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے سلیم ملک کو خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی وہ نام پیدا کریں گے، سلیم ملک 1987 سے 1999 تک پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں