امن اور محبت کے فروغ کیلئے علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو عام کرنا ہوگا ۔ شازیہ میر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آج امن اور محبت کے فروغ کیلئے علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے اقبال نے مسلم نوجوانوں کو حقیقی محبت اور امن کیلئے جو اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی آج ہمارا فرض ہے کہ جدید دور کے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے کلام کے تراجم کو دنیا بالخصوص غیر مسلموں کے سامنے پیش کر کے انھیں اسلام کے حقیقی اور آفاقی پیغام سے روشناس کر وائیں
ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محترمہ شازیہ سہیل میر نے فکر اقبال سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے فکر و تدبر کی ہدایت کی ان کا کلام قرآن کریم کی بہترین تفسیر ہے ہر موضوع پر جامع کلام نے ان کی شخصیت کو معروف و معتبر بنا دیا آج نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر مین ان کے کلام و پیام پر تحقیق ہو رہی ہے بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ ہمارے ملک کی نسبت دیگر ممالک میں ان پر بہت کام ہو رہا ہے ہماری حکومت قائد و اقبال کی وارث ہے اور ملک کو ان اسلاف کی ہدایات کے مطابق ترقی امن اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے اغیار اور ان کے اشاروں پر چل کر انارکی پھیلانے والے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا کوئی جانے نہیں دے رہے ان کو ملکی استحکام کی بجائے اقتدار عزیز ہے اور وہ ہر ممکن طریقے سے اس حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن انھیں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں