صوبائی حکومت سندھ کےبعدکراچی کوتباہ کردےگی،مئیرکراچی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مئیرکراچی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیاجاتا،صوبائی حکومت کراچی کوتباہ کرناچاہتی ہے۔
کراچی میں میڈیاسے بات کرتےہوئے وسیم اخترنےکہاکہ ڈرگ روڈ پر انڈرپاس لوکل گورمنٹ کےاختیارمیں آتا ہے ۔ انھوں نے شکوہ کیاکہ انھیں اس انڈرپاس کی افتتاحی تقریب میں مدعو بھی نہیں کیاگیا،یہ کہاں کی انسانیت ہے۔وسیم اختر نےکہاکہ کراچی کی عوام حکومت سندھ کی ذہنیت کا اندازہ لگاسکتےہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت پہلے سندھ کو تباہ کرچکی ہے اور اب کراچی کوتباہ کرناچاہتی ہے
Load/Hide Comments