کیپٹن (ر) عارف نواز مستقل آئی جی پنجاب تعینات

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بالآخر پنجاب پولیس کو مستقل سربراہ مل گیا، کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو صوبے کا مستقل انسپکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔
مشتاق سکھیرا اپریل 2017 میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ اس وقت سے بیچاری پنجاب پولیس عبوری سربراہوں پر گزارا کر رہی تھی۔ لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو مستقل پولیس سربراہ کی تعیناتی کا حکم بھی دیا، جوابا حکومت نے ایک ایسےپولیس افسرکو آئی جی تعینات کردیا تھا جس کی ریٹائرمنٹ میں دو ماہ باقی تھے۔ ہائیکورٹ نے اس تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے گزشتہ ہفتےصوبائی حکومت سے کہا تھا کہ وہ مذاق کرنا بند کرے اور فوری طورپرمستقل پولیس سربراہ مقرر کرے۔ افواہیں تھیں کہ وزیراعلیٰ اپنی دیگر مصروفیات کے باعث اعلیٰ افسران کا انٹرویو نہیں کر سکے جس کی وجہ سے آئی جی کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ اب حکومت نے کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کردیا ہے۔ عارف نواز بہاول پور اور راجن پور کے ڈی پی او رہ چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں