خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیارمتعدد ارکان اسمبلی اپنی ہی حکومت سے نالاں

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار، وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے اختلافات کے باعث پی ٹی آئی کے متعدد ایم پی ایز نے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے۔
ذرائع کےمطابق دیگرجماعتوں سے رابطے کرنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں سے زیادہ تر کا تعلق ماضی کے فارورڈ بلاک سے ہے۔ جن میں بعض مشیر اور معاونین بھی شامل ہیں۔ ان ارکان کو عمران خان کی جانب سے بھی کوئی خاص اہمیت نہیں دی گئی کیوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آج کل زیادہ تر فوکس پاناما ایشو پر ہے۔ ذرائع کا کہناہےکہ زیادہ تر ایم پی ایز کے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سے رابطے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کی ناراضگی کا ایک سبب عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو آئندہ الیکشن کے لئے بی ٹیم کی تیاری کی ہدایت بھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں صوبائی کابینہ میں بھی رد و بدل کا امکان ہے۔