آرمی چیف کی لاہور دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کے جنرل ہسپتال پہنچ کر گذشتہ روز خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 58 افراد زخمی ہوئے تھے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال میں خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی.
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے جنرل ہسپتال پہنچے۔
اس موقع پر جنرل ہسپتال اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
آرمی چیف نے خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستوں کا تحفہ پیش کیا۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرے گے جس میں انہیں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
لاہور خود کش دھماکے کی تحقیقات
اس سے قبل لاہورکے فيروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقيقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے ميں 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ مبینہ خودکش حملہ آور کے اعضاء کو جائے وقوع سے جمع کرکے علاقے کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کس جانب سے آيا اور دھماکا کرنے والے کا سہولت کار کون تھا جیسے سوالات کے جواب کے لیے تفتيشی ٹيموں نے تحقیقات کا آغاز کرديا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کو فرانزک ليبارٹری بھجواديا گيا ہے جبکہ خودکش حملہ آور کی ٹانگیں اور سر کے بالوں کا بھی ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں