کیا میرا، عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑیں گی؟

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی فلم اسٹار میرا پاکستانی سیاست کا حصہ بن رہی ہیں یا نہیں، یہ بحث تو 2007 سے جاری ہے اور حال ہی میں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ 2018 میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے جارہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اس حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے میرا نے کہا، ’میں اس قسم کی جھوٹی خبروں سے تھک چکی ہوں‘۔
میرا نے مزید بتایا کہ ’میں دبئی میں ایک فیشن شو اور اپنے لباس کے حوالے سے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا سے ملی اور بہت دکھ کے ساتھ مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں میرے خلاف گندی باتیں لکھی جارہی ہیں اور خاص طور پر تب جب میں پاکستان میں بھی نہیں، یہ جھوٹی خبریں میرے نام کے شاتھ شائع کی جاتی ہیں‘۔
میرا نے اس حوالے سے چند میڈیا اداروں پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ان تمام میڈیا اداروں پر بہت غصہ آرہا ہے جو اس طرح کی جھوٹی اور بیکار خبریں شائع کررہے ہیں، میں ایک بار ٹھیک طرح سے وضاحت کردوں، میں سیاست میں حصہ نہیں لے رہی، سمجھ آئی؟‘

Follow
Meera Irtaza @TheMeeraJee
So pissed at all these media outlets putting up lies & garbage. Let me make it very clear. I AM NOT JOINING POLITICS. Understood? #sick
2:05 PM – 24 Jul 2017
14 14 Retweets 95 95 likes
Twitter Ads info and privacy
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Follow
Meera Irtaza @TheMeeraJee
.@DunyaNews & @The_Nation wat lies & garbage Is this journalism u dnt print news on hearsay sweetheart until u hear it from the horses mouth
2:09 PM – 24 Jul 2017
6 6 Retweets 20 20 likes
Twitter Ads info and privacy
خیال رہے کہ 2007 میں میرا نے سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تقریباً ہر بڑی سیاسی جماعت نے ان سے رابطہ کیا اور پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کسی پارٹی میں حصہ لینے پر سنجیدگی سے غور کررہی تھیں، لیکن انہوں نے اس جماعت کا نام نہیں بتایا تھا۔
تاہم 2010 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے سیاست کا حصہ بننے کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’میں ایک فنکار ہوں اور اپنے کیریئر سے خوش ہوں‘۔
جس کے بعد میڈیا میں اس حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ 2013 کے انتخابات میں لاہور کے ایک حلقے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کھڑی ہوں گی۔
لیکن اگلے الیکشن کے حوالے سے کون جانتا ہے؟ کیا معلوم میرا اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہوئے 2018 کے انتخابات میں سیاست کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں