علی پور چٹھہ میں تاجر کاقتل افسوسناک واقعہ ہے ۔
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ملزمان بہت جلد قانون کے کٹہر ے میں ہوں گے۔
ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ، آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
علی پور چٹھہ میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔ گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ ملزمان بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ، آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کاا ظہار گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے پولیس افسران اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی صدر کامران ممتاز کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں ۔ سی آئی اے پولیس سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ چھ ملزمان زیر حراست ہیں ۔ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کے واقعہ میں ملوث ہونے کاجائزہ کیا جا رہا ہے۔ تفتیش جاری ہے ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔اس مو قع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی فراہمی ترجیح ہے ۔ تمام وسائل برؤئے کار لاتے ہوئے شر پسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔