پاکستان

چوہدری نثار کی دبنگ انٹر ی ، آتے ہی خواجہ آصف وزیر اعظم کی لسٹ سے باہر

اسلام آباد:- جولائی24، 2017 (نیوز ڈسک پاکستان )
وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی حکومت کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب نے پل کاکردار ادا کیا ہے۔نئے متوقع وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف کا نام نکال دیا گیا ۔وزیراعظم کی عدالت عظمیٰ سے نااہلی کے ممکنہ فیصلہ کے بعد نئی متحدہ مسلم لیگ کے معرض وجودآنے کا بھی قوی امکان ہے ،نئی مسلم لیگ کی قیادت کے لیے چوہدری نثار فیورٹ قرار دیدیئے گئے ہیں۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان سے گزشتہ شب ہی وزیراعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے فون پر گفتگو کر کے اعتماد میں لیا کہ مری میں نئے وزیر اعظم کے لیے فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے ،تاہم وزیراعظم کی نااہلی پر نئے وزیر اعظم کے لیے مشاورت میں وفاقی وزیر داخلہ کو شامل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا ،خواجہ آصف کے بغیر جو بھی وزیر اعظم بنا تو اس حوالے سے باہمی مشاورت کی جائیگی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق ہنگامی طور پر وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملنے سوات شانگلہ پہنچ گئے اہم پارلیمانی امور کے بارے میں وزیراعظم نے اہم ہدایات دی ہیں سپیکرسردارایازصادق کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا بھی پھرپور اعتمادحاصل ہے ۔
وزیراعظم محمدنوازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ اتوار کودن سوات شانگلہمیں گزارا وہیں ہنگامی طور پرقومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق کو بھی بلوالیاگیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے معاملے پر بھی سپیکر سے مشاورت کی کیونکہ سردارایازصادق اور چوہدری نثارعلی خان کے درمیان نہ صرف قریبی تعلقات ہیں بلکہ اہم معاملات پر دونوں رہنماؤں میں ہم آہنگی بھی پائی جائی تھی کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں چوہدری نثارعلی خان کوسردارایازصادق بحثیت وزیراعظم قابل قبول ہونگے۔ذرائع کے مطابقسوات میں اہم ملاقات میں وزیراعظم نے سپیکر اہم سیاسی و پارلیمانی معاملات کے ضمن میں اہم ذمہ داری سپردکی ہے سپیکر سے اس ملاقات میں وزیراعظم انتہائی پرسکون اور مطمئن تھے اور وہ انھیں کسی بھی قسم کی فکر مندی یا کوئی اندیشہ ہرگزلاحق نہیں تھا اور نہ کسی قسم کی پریشانی کا کوئی تاثر تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button