انٹرنیشنل

ایران سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ بنیادی تبدیلیوں کے خواہاں ،سی آئی اے

امریکی مفادات کیلئے ایران خطرناک ریاست،خطے کے ممالک کا اتحاد قائم کر رہے ہیں ،ڈائریکٹر
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے نمٹنے اور خطے میں ایرانی توسیع کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی پالیسیوں کے حوالے سے بنیادی تبدیلیاں کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ کولوراڈو میں ایسپن سیکیورٹی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیوکاکہنا تھا کہ ایران دنیا بھر میں امریکی مفادات کیلئے سب سے خطرناک ریاست ہے۔ ان کے مطابق ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی میں ہونیوالی تبدیلی امریکاکی جانب سے نئی حکمت عملی پر عمل درآمد سے واضح ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آغاز کر دیا ہے اور ابتدائی اقدامات کے طور پر صدر ٹرمپ نے خطے کے ممالک کا اتحاد قائم کرنا شروع کیا ہے تا کہ ایرانی توسیع کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ طور پر میدان صاف ہو سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button