امیرقطرعرب ممالک کیساتھ مذاکرات پر تیار
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی نے کہا ہے کہ وہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کیلئے مذاکرات پرتیار ہیں۔سرکاری ٹی وی
دوحہ (نیوز وی او ،سی اے این این) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی نے کہا ہے کہ وہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کیلئے مذاکرات پرتیار ہیں۔سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کا کوئی بھی حل موجودہ حالات کے دوبارہ پیدا نہ ہونے کا ضامن ہونا چاہیے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومتیں سیاسی اختلافات کے بوجھ سے عوام کو آزاد کریں۔ انہوں نے بحران کے حل کے لیے کویت کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ کویت کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی۔امیر قطر نے دوسرے ملکوں کی طرف سے بائیکاٹ کے نتیجے میں دوحہ پر پڑنے والے بوجھ کا اعتراف کیا اور کہا کہ قطر کی ناکہ بندی کے حجم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کم نہیں۔شیخ تمیم آل ثانی نے کہا کہ دہشتگردی کے ذرائع کے حوالے سے ہم دوسرے ملکوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔ قطر بلا تخصیص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ہے ۔ دنیا قطر کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرتی ہے ۔ مذاکرات