Draft

اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل کے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے ہوالے سے مختلف مقامات پر چھا پے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل کے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ مختلف فیکٹریوں اور پلازوں پر چھاپے‘ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایک فیکٹری سیل کردی گئی۔انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں اے سی صدر نے جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعدد فیکٹریوں اور زیر تعمیر عمارتوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران پورٹ سلینا نامی ایک فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر اسے فوری طور پر سیل کردیا اور فیکٹری انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر اندر حفاظتی انتظامات یقینی بنا کر انہیں رپورٹ دی جائے بصورت دیگر مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ایک زیر تعمیر پلازہ سٹار مال میں کھڑے پانی پرانہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹری انتظامیہ کو پانی کے فوری نکاس کی ہدایت بھی کی۔اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد جمیل نے موڑ ایمن آباد میں ایک تالاب کا بھی معائنہ کیا ‘انہیں بتایاگیا کہ اس تالاب میں ڈینگی لاروا کو کھانے والی خصوصی مچھلیاں بھی چھوڑی گئی ہیں تاکہ ڈینگی مچھرکی افزائش نہ ہوسکے۔رانا محمد جمیل نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات کو بارآور بنانے کیلئے تمام متعلقہ افسران اور عملہ کو پوری تندہی اور ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا‘شہری بھی اس سلسلہ میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور اپنی فیکٹریوں‘ گھروں‘ پلازوں وغیرہ میں پانی کے نکاس اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button