Draft

جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا – شازیہ میر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا

انسانی جان بہترین عطیہ خداوندی ہے اورکسی کی جان بچانا عظیم کار خیر ہے ہمارے رسول کریمﷺ نے بھی فرمایا کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محترمہ شازیہ سہیل میر نے مسلم لیگ ہاؤس گوجرانوالہ میں خواتین کیلئے ریسکیو تربیت کے موقع پر کیا ۔انھوں نے کہا کہ گھریلو خواتین اور بچے روزمرہ زندگی میں بے شمار مسائل و حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں لہذٰا ان کا احتیاطی تدابیر اور کسی حادثے کی صورت میں اس کے تدارک بارے آگاہی بہت ضروری ہے شازیہ سہیل نے کہا کہ ہماری حکومت ناگہانی صورت حال سے نپٹنے کیلئے بے شمار اقدامات کر رہی ہے نیز گھریلو اور ورکنگ ویمن کے مسائل مشکلات میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ریسکیو آفیسر محمد سعید، حافظ عدنان، کبیر احمد نے خواتین کو عملی مشقوں کے ساتھ روزمرہ پیش آنے والی مشکلات اور ان کے تدارک کیلئے مختلف تدابیر سے آگاہ کیاسعید احمد نے کہا کہ آتش زدگی، پانی سمیت مختلف اسباب گھروں میں خواتین اور بچوں کیلئے حادثات کا باعث بن سکتے ہیں بالعموم گھروں کی خواتین ان سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ نہیں ہوتیں ان کی آگاہی کیلئے ریسکیو 1122کمیونٹی کی سطح پر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کر کے شہریوں کو آگاہی دے رہا ہے مسلم لیگ کی جانب سے آگاہی مہم کا انعقاد خوش آئند ہے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button