Draft

بالی ووڈ ہدایت کارراجکمار ہیرانی اداکاربن گئے

نیوز ڈسک ۔ نیوز وائس آف کینیڈا
منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس، پی کے اور ایسی ہی کئی کامیاب فلموں کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے
کئی بلاک بسٹر فلموں کے خالق راج کمار ہیرانی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے وہ ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکار پاریش راول ان کے والد سنیل دت کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ راجکمار ہیرانی بھی اس میں شامل ہیں اور یہ پہلی فلم ہے کہ جس میں راجکمارکیمرے کے پیچھے نہیں بلکہ پردے پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ان کے ساتھ رنبیر،پاریش راول ، سونم کپوراور منیشا کوئرالہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button