بروس لی کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزرگئے

بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ٌ
مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزرگئے
27نومبر 1940ء میں فرانسسکو میں پیدا ہونے والے لی جن فن نے بروس لی کے نام سے شہرت پائی۔مارشل آرٹ کے ماہرہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک فلاسفر،اعلیٰ پائے کے ہدایتکاراور اداکار بھی تھے۔انہوں نے مارشل آرٹ میں جیت کیون ڈو کی نئی تکنیک متعارف کرائی۔درجنوں فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں لیکن بگ باس،فسٹ آف فیوری،انٹر دی ڈریگن،وے آف ڈریگن اور گیم آف ڈیتھ جیسی فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔یہ عظیم ہدایتکار،اداکار،فلاسفر اور مارشل آرٹ کے داؤ پیچ سے بڑے بڑوں کو شکست دینے والا 32برس کی عمر میں موت سے ہار گیااور 20 جولائی 1973ء کو جہان فانی سے کوچ کرگیالیکن 44 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بروس لی اپنی مارشل آرٹ تکنیکوں اور فلموں کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔