پاکستان

خان صاحب میرے بارے میں ایسا نہیں کہہ سکتے ۔ ناز بلوچ

(اسلام آباد 18جولائی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گذشتہ روز ابرارالحق سے گفتگو کی ایک ویڈیو لیک ہوئی ۔ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ناز بلوچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا چلی گئی، وہ کسی کام کی نہیں تھی۔ تاہم اب ناز بلوچ نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں مانتی کہ خان صاحب نے ایسا کہا ہے۔
خان صاحب میرے بارے میں ایسا نہیں کہہ سکتے۔ ناز بلوچ نے بتایا کہ مجھے یہ ویڈیو کلپ میڈیا کے مختلف لوگوں نے بھی بھیجا لیکن پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے مجھ سے بات کرتے ہوئے اس ویڈیو کلپ کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان نے اس کلپ میں آپ سے متعلق بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ عمران خان صاحب مجھے کبھی یہ نہیں کہہ سکتے ۔

میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑی ہوں، میں نے کراچی میں ہمت اور جرأت کے ساتھ ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا۔ خان صاحب مجھے کہتے تھے کہ یہ پارٹی کی شیرنی ہے ۔ میں کراچی کی رہائشی ہونے کے باوجود 126 دن دھرنے میں رہی ۔ اور مین میڈیا کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر پارٹی کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے مرکزی کاموں میں بھی کافی سرگرم رہی ہوں۔ میں یہ مان ہی نہیں سکتی کہ خان صاحب میرے بارے میں ایسا کہہ سکتے ہیں۔ ناز بلوچ کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button