فضل الرحمان جلد نوازشریف کی حمایت چھوڑدیں گے، بلاول زرداری

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بارپھر وزیراعظم نوازشریف سےاستعفےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف کا استعفیٰ چاہتی ہے، جمہوریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ نواز شریف استعفا دیں، نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنےکا اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور صرف چند لوگ رہ گئے جو اس وقت وزیراعظم کے حامی ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ فضل الرحمان جلد وزیراعظم کی حمایت چھوڑ دیں گے۔ بلال بھٹو کا کہنا تھاکہ سازش ہو رہی ہے تو حکومت بتائے کیا سازش ہو رہی ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ سازش ہو رہی ہے تو وزیراعظم فوری استعفا دیں تاکہ ان سازشوں کے نظریے کا خاتمہ ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، خدمات دیتے ہوئے سو سے زائد صحافی جانیں گنوا چکے ہیں جب کہ میں نے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنے کو کہا ہے۔