Draft

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے محکمہ زراعت کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ افسران کو جعلی اور غیر معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ٹھو س اقدامات کرنے کی ہدایت

(گوجرانوالہ 17 جولائی 2017 (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے محکمہ زراعت کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ افسران کو جعلی اور غیر معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ٹھو س اقدامات اور انسدادی کاروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وہ اپنے دفتر میں ڈویژنل ٹاسک فور س کمیٹی برائے ز راعت کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان ‘ ڈائر یکٹر زراعت سردار محمداکبر‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر لیاقت علی بھٹی‘ ڈاکٹر اقرار اور دیگر افسران شریک تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر و یڈیو لنک سے منسلک تھے۔
کمشنر کو بتایاگیاکہ رواں سال کے آغاز سے تا حال محکمانہ ٹیموں نے اپنے اپنے ضلع کے ڈ پٹی کمشنر کی زیر نگرانی غیر معیاری اور جعلی کھادوں کی روک تھام کیلئے 42 مقامات پر چھاپے مارکر552 نمونے حاصل کئے جن میں سے 14 غیر معیاری پائے گئے اور اس کی پاداش میں13 ڈیلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں دیگر مختلف غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث 4 ۔ ڈیلروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئیں کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ زر عی ادویات کا معیار جانچنے کی غرض سے ڈویژن کے تمام اضلاع میں ٹیموں نے 648 نمونے حاصل کئے جن میں سے 17 غیر معیاری پائے گئے اور 14 ڈیلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں جبکہ دیگر غیرمعیاری سر گرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف 13 ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔
کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ زمیندارو ں اورکسانوں کو معیاری کھادوں اور زر عی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ تیز کی جائے اورٹیموں کی فعالیت بڑھانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں ڈائر یکٹر زراعت سردار محمد اکبر نے کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button