سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز کا وزٹ۔

(گوجرانوالہ :- بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز کا وزٹ اور ریکارڈ کا ملاحظہ کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ پولیس لائنز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ جوانوں کو بہتر رہائشی سہولت فراہم کرنا میرے اولین مقاصد میں شامل ہے ۔اس موقع پرایس پی و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز، ریزرو انسپکٹر ،لائنز آفیسر، محرر پولیس لائنز و دیگران موجو د تھے ۔سی پی او نے کوت ، وردی گودام ، متفرق سٹور، میس، محرر آفس، پولیس ہسپتال ،ایم ٹی او، اصطبل، نقدی محرر آفس اور کنٹین کا وزٹ کیا ۔ْصفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ چیک کیا ۔اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا کہ پولیس لائنزکی تزئین و آرائش کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جب کہ رہائشی بارک ہائے کی تعمیرِ نو کا کام بھی زیرِ غور ہے ۔انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دی جائے تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں