وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عاطف خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پرویز خٹک حکومت اورمیں پارٹی بچا رہا ہوں ، پارٹی کو بچانا ہے ،حکومت آنی جانی چیز ہے ،صوبائی وزیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ، عاطف خان نے کہا کہ پرویز خٹک حکومت بچا رہے ہیں جبکہ میں پارٹی بچا رہا ہوں ، پارٹی کو بچانا ہے حکومت آنی جانی چیز ہے ۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیرتعلیم عاطف خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ،عاطف خان نے پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی پالیسیوں سے اختلاف کا اظہار کیا۔عاطف خان نے کہا کہ پارٹی کو بچانا ہے حکومت آنی جانی چیز ہے ، ایسی پالیسیاں نہیں بنا سکتے جس سے پارٹی کو نقصان ہو۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک حکومت کو بچا رہے ہیں میں پارٹی کو بچا رہا ہوں ۔