حکومت نے پی ٹی آئی کی تقریب رکوانے کیلئے پولیس سے ہال سیل کروادیا،عمران خان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی تقریب رکوانے کیلئے پولیس بجھوائی،اور ہال سیل کروادیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے۔حکومت نے پی ٹی آئی کی تقریب رکوانے کیلئے پولیس بجھوائی۔
جبکہ تقریب رکوانے کیلئے ہال بھی سیل کروادیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیلئے جمہوریت کرپشن چھپانے کاایک ذریعہ ہے۔ عمران خانے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے۔ جس کے باعث سیکتڑ ای گیارہ میں پی ٹی آئی کی تقریب روکنے کیلئے پولیس بھیجی گئی۔ واضح رہے اسلام آباد میں دفعہ 144کے باعث سیاسی تقریبات ، اسلحہ کی نمائش اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے ۔ جبکہ کل سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر کیس کی سماعت کے پیش نظر بھی سکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں