بھارت کہہ رہا ہے کہ نواز شریف چلا گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا ۔ خرم نواز گنڈا پور
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ نواز شریف چلا گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ وزیراعظم مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکاری نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف چلے گئے تو پاکستان کی فوج مضبوط ہو جائے گی اور مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments






