پاکستان
وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس متوقع

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ خود پر کابینہ اجلاس میں اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ کی بعد کی صورتحال پر بات کریں گے، میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پریس کانفرنس کریں گے، وزیر داخلہ پریس کانفرنس پر ملکی سیاسی صورتحال پر بات کریں گے اور کابینہ اجلاس میں خود کے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں گے، چوہدری نثار پریس کانفرنس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی ملکی صورتحال پر بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔
جبکہ معروف صحافی صابر شاکر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ وزارت اور مسلم لیگ ن کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں