انٹرنیشنل
مقبوضہ بیت المقدس: تین عرب نوجوانوں کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی اہلکار ہلاک

(نیوز وائس آف کینیڈا
مقبوضہ بیت المقدس میں 2 اسرائیلی اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، حملہ آور تین عرب نوجوان تھے جنہیں بعد میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا۔ اسرائیلی حکام نے جمعہ کی نماز کے موقع پر تمام راستے بلاک کر دیئے تھے اور مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا۔ مفتی اعظم محمد حسین نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے اس محاصرے کو توڑ دیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مفتی اعظم کو گرفتار کر لیا۔