ایڈیٹرکاانتخاب

عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی پاکستانی روپے کو بے قدر کرنے کی حمایت کردی

(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی پاکستانی روپے کو بے قدر کرنے کی حمایت کردی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے توازن ادائیگی کی صورتحال میں بہتری کے لئے شرح تبادلہ میں لچک ضروری ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے کہا ہے کہ فنڈ نے ہمیشہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری پر زور دیا ہے۔
جبکہ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ روپے کی قدر کو گرنے سے بچانے کے لئے مصنوعی سہارا نہ دیا جائے۔ ایم آئی ایف کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کرنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے ڈالرکو آزاد چھوڑدیاجائے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک بھی کہہ چکا ہے کہ معاشی اعشارئیے مثبت ہیں اورمرکزی بینک ڈالر کی قیمت کا جائزہ لے رہا ہے۔ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ پانچ جولائی کو روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے باوجود اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں مداخلت نہیں کی جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
اس سے قبل آئی ایم ایف نے2017کیلئے پاکستانی کی معاشی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق رواں سال معاشی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد رہے گی ر پورٹ میں کہاگیا ہے کہ بڑھتا کرنٹ اکاو نٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے گرتے ذخائر تشویش ناک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button